MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

صحت مند زندگی کےلئے کھیل انتہائی ضروری ہے ،محمد طاہر تو حیدی

1 317

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ( ویب ڈیسک) حکومت نوجوانوں کے لئے ہزار گنجی میں کرکٹ کھیلنے کے لئے گرونڈ مختص کرنے کا اعلان کر ے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر تو حیدی ترجمان ڈاکٹر ظفر اللہ جتک ود یگر نے آل مدارس کرکٹ ٹورنامنٹ

کے فائنل میچ کے موقع مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع سالار صلاح الدین پر حافظ زین الدین حافظ نعمت اللہ خان شاہین گل آغا حافظ کلیم اللہ محمد عابد بھی موجود تھے مولانا محمد طاہر تو حیدی نے کہا کہ صحت مند زندگی کےلئے کھیل انتہائی ضروری ہے کھیل صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیاں فراہم کرنا ہے

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں جمعیت علماءاسلام نوجوانوں کی ہر سطح پر حمایت کرتی خاص کر صحت مند سرگرمیوں میں کہ نوجوان زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی طرف راغب ہوں ہمیں کھیلوں کی سرگرمیوں کو نصاب کا حصہ بنانا چاہیے انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں اور دوسروں کو بھی اِس پر عمل کرنے کی ترغیب دیں ا±نہوں نے کہا کہ کھیل انہیں منشیات کے استعمال اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھے گا انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں

وہاں منشیات کی اڈے ویران ہوتے ہیں آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے صوبائی رہنما ممتاز قبائلی شخصیت حاجی قاسم خان خلجی کے جانب سے دس ہزار روپے آل مدارس کرکٹ ٹورنامنٹ کے لئے انعام کا اعلان کر دیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.