MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مریم نواز کا عمران خان کے قتل کروانے کے الزامات پر ردِعمل

0 668

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حکومت پر لگائے گئے قتل کی سازش سے متعلق الزامات پر ردِعمل کا اظہار کیا۔مریم نواز سے لندن میں صحافی نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے نئے الزامات سے متعلق سوال کیا۔صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا کہنا ہے ہم اس کا بدلہ لیں گے،حکومت پر بھی حملے کا الزام لگایا ہے، اس پر آپ کیا کہیں گے؟۔
جس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ بہت بری بات ہے، سوچے سمجھے بغیر لوگوں پر الزامات لگانا۔
مزید برآں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، پنجاب پولیس، انتظامیہ، انٹیلی جنس تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان کے لانگ مارچ میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتی ہوں۔ انہوںنے کہاکہ قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی فوٹیج دیکھی، وہ زخمی ہوئے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے، یہ افسوسناک واقعہ ہے، اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں، پنجاب پولیس، انتظامیہ، انٹیلی جنس تحقیقات کر کے حقائق عوام کے سامنے لائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ واقعہ پنجاب حکومت کی حدود میں ہوا ہے، وزیراعظم نے ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں، یہ حساس معاملہ ہے، اس قسم کے واقعات پر قیاس آرائیوں سے مزید اشتعال پیدا ہو سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میڈیا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، پنجاب پولیس اور پنجاب حکومت کی طرف سے جو حقائق سامنے آئیں، انہیں نشر کیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.