MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لانگ مارچ ہو یاشارٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا ،حافظ حمد اللہ

1 338

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے تحریکانصاف کے لانگ مارچ پر کہاہے کہ لانگ مارچ ہو شارٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا ،عمران خان کا مقصد نہ انتخاب ہے نہ انقلاب وہ مرضی کے آرمی چیف کیلئے بے تاب ہے۔ اپنے بیان میں حافظ حمد اللہ نے

- Advertisement -

کہاکہ جس نے انہیں گود میں لیا پالا پوسا جتوایا اقتدار دیا چار سال چلایااسی کو آج عمران خان آنکھیں دکھارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ان کی عادت ہے جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جس کو تم پارٹنر کہتے رہیان کے ڈکٹیشن پر حکومت چلاتے رہے آج اسی کو چوکیدار کے طعنے دے کر تضحیک اور تذلیل کررہے ہو۔ انہوںنے کہاکہ تم کل کے پسندیدہ ریاستی اداروں پر تنقید کرکے بھارت کا ہیرو بن گئے ہو ۔ انہوںنے کہاکہ تین نومبر کو مشرف نے ایمرجنسی لگا کر آئین سے بغاوت کی جن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے ۔ انہوںنے کہاکہ تم ملک میں مارشل لاء چاہتے ہو کیونکہ تم مشرف کے پیداوار ہو ۔ انہوںنے کہاکہ تم نے مشرف مارشل لاء کی حمایت کی تھی اور ریفرنڈم میں ان کے پولنگ ایجنٹ تھے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان سن لو پی ڈی ایم آئین اور جمہوریت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرے گا، آپ کو تکلیف نیوٹریلٹی سے ہے اور نیوٹریلٹی کی سیٹی بج چکی ہے اور بجتی رہے گی یہ آئینی سیٹی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] موومنٹ کے ترجمان اور جمیعت علما اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کرنے کے ارادے سے نہیں بلکہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.