خضدار (مسائل نیوز)فتنتہ الہندوستان کے دہشت گرد مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کامیاب آپریشن میں فتنتہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک کردیے۔
رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا۔
خضدار میں آپریشن کےدوران فتنتہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی کردیے گئے۔
- Advertisement -
اطلاعات کے مطابق فتنتہ ہندستان مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہو رہا ہے، خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا۔
خضدار کے عوام نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ کے لیے فتنتہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔