MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بہاولپور، ملزمان خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بیٹی اغوا کرکے لے گئے

0 567

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

بہاولپور (مسائل نیوز) بہاولپور میں مبینہ طور پر ریپ کا شکار خاتون نے پولیس اسٹیشن کے سامنے خودکشی کی کوشش کی۔ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع بہاولپور کے شہر احمدپور شرقیہ میں نامعلوم افراد گھر میں زبردستی داخل ہوئے،خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے کے بعد ان کی بیٹی کو بھی اغوا کر لیا۔خاتون پولیس اسٹیشن میں ملزمان کے خلاف شکایت درج کرانے گئی تھی۔
اوچ شریف پولیس نے خاتون کی شکایت پر کان نہ دھرا تو وہ احمد پور شرقیہ پولیس اسٹیشن گئیں اور پولیس کے رویے کے خلاف احتجاجاَ پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد نے آگ بجھا کر خاتون کو اسپتال منتقل کیا۔بہاولپور ضلعی پولیس کے ترجمان عامر نذیر کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی گذشتہ ماہ کی گئی اور خاتون کی شکایت درج کر لی گئی تھی۔
پولیس نے خاتون کے خلاف خودکشی کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا۔دوسری طرف صوبہ پنجاب کے شہر جہلم میں نجی اسکول افسر کی ملازمہ کے ساتھ 3 سال تک جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آگیا، میڈیکل رپورٹ میں خاتون سے زیادتی ثابت ہوگئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جہلم کے علاقے کالا گجراں کا ہے جہاں ایک نجی اسکول میں ایڈمن آفیسر اپنی ملازمہ کو 3 سال تک مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، متاثرہ خاتون انصاف کے لیے پولیس کے پاس پہنچ گئی اور اپنے بیان میں کہا کہ سجاد حسین نامی ایڈمن آفیسر اسے بلیک میل کررہا ہے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے۔
متاثرہ خاتون نے بتایا کہ سجاد حسین نے مجھے آفس میں بلایا، جب میں گئی تو اس نے مجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور میری نازبیا ویڈیو اور تصاویر بنالیں، سجاد حسین ان نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا، بلیک میل کرتے ہوئے 3 سال تک جنسی ہوس کا نشانہ بناتا رہا اور انکار پر مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا تھا، ملزم نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ میں تم سے شادی کروں گا، اس بات کا علم سکیورٹی گارڈ شفقت اللہ اور ایک خاتون ٹیچر خدیجہ کو بھی ہے اور یہ تینوں مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.