پشاورمیں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ
راولپنڈی(مسائل نیوز) ملک بھر میں پاک فوج کا دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کے خلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، پشاور میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کردی، فوجی دستوں نے جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد جہنم واصل کردیے، فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ کردی۔
فوجی دستوں کی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
- Advertisement -
فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے ہیں، شہدا میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔ جام شہادت نوش کرنے والے فوجی جوانوں میں 30 سالہ لانس نائیک محمد پناہ کا تعلق جعفر آباد سے ہے اور 36سالہ سپاہی شمس اللہ کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
[…] نیوز) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کرتے […]
[…] نیوز) سیکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان میں کلیئرنس […]