MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شعیب اختر کو قومی ٹیم کے پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کا خدشہ ستانے لگا

2 314

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سے قبل پہلے راؤنڈ سے باہر ہونے کا خدشہ ستانے لگا۔ سابق کرکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مڈل آرڈر اچھی فارم میں نہیں ہے، اگر اوپنرز جلد رخصت ہوجائیں تو بعد میں آنے والے بیٹرز بھی ڈھیر ہوجاتے ہیں، ورلڈکپ جیتنے کیلیے ایسی تیاری نہیں ہوتی، میں امید کرتا ہوں کہ پاکستان ٹیم میگا ایونٹ کے پہلے راؤنڈ سے باہر نہ ہوجائے، میں ٹیم کے بارے میں خدشات کا شکار ہوں۔
انھوں نے کہا کہ میں ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور معاونین پر اسی لیے تنقید کرتا ہوں کہ مڈل آرڈر کی ترتیب درست کریں لیکن وہ کسی بات پر کان نہیں دھرتے، امید کرتا ہوں کہ پاکستان نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز اور ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2022ء میں بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہو، میں چاہتا ہوں کہ گرین شرٹس بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں، انھیں ہارتے دیکھ کر دکھ ہوتا ہے، بابر اعظم ہر میچ میں پرفارم نہیں کرسکتے، دیگر کو بھی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] چرچ (مسائل نیوز) قومی ٹیم کا سکواڈ سہہ فریقی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ پہنچ چکا ہے […]

  2. […] نیوز) سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف زبردست میچ کھیلا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.