MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نارنگ منڈی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے علماء کونسل کے رہنما جاں بحق

0 110

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

شیخوپور(مسائل نیوز) شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا، جہاں نارنگ منڈی بازار میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پاکستان علماء کونسل کے رہنمااورممتاز عالم دین قاری عابد حسین ساقی جاں بحق ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق قاری عابد فاروقی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جا رہے تھے کہ گول چکر دیوان خاص شادی ہال کے قریب دو نامعلوم حملہ آوروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں لاہور میوہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے قاری عابد فاروقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دریں اثناء نارنگ میں قتل ہونے والے ممتاز عالم دین قاری عابد فاروقی کی ہلاکت پر جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ کے بڑھنے کی بڑی وجہ جنگلات کی کٹائی قرار کوٹ عبدالمالک میں مقامی تنظیم کے صدر غلام نبی کی قیادت میں جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شیخوپورہ سے حافظ محمد اشفاق گجر اور مولانا محمد اشرف طاہر نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے جی ٹی روڈ پر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے پولیس کو 8 ستمبر تک ملزمان کی گرفتاری کی ڈیڈ لائن دی اور اعلان کیا کہ اگر گرفتاریاں عمل میں نہ آئیں تو دھرنا دیا جائے گا اور احتجاجی کال بھی دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.