MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

موسم کی دس روز کی پیشگوئی ممکن موسمی حالات کو جاننے کیلئے جدید آلات نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا

0 408

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آ باد(مسائل نیوز) موسمی حالات کو جاننے کے لئے محکمہ موسمیات کی جانب سے جدید آلات نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

محکمہ موسمیات کے مطابق ورلڈ بینک کے تعاون سے ملک میں تین سو آٹومیٹک ویدر اسٹیشن ، ایک سو نئی آبزرویٹری، پانچ جدید ریڈار جبکہ زراعت کے حوالے مزید ایک سو نئی آبزرویٹری بنائی جائیں گی۔اس سلسلے میں دو منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں جن میں 60 ملین ڈالر کی لاگت سے ہائیڈرومیٹ اور 450ملین روپے مالیت کے ڈی آئی خان ریڈار پراجیکٹس شامل ہیں۔محکمہ موسمیات ان منصوبوں کو مکمل کروائے گا جبکہ یہ دونوں منصوبے تین سال میں مکمل ہونگے۔ ہائیڈرو میٹ پراجیکٹ کے تحت سیالکوٹ، کوئٹہ، گوادر اور چراٹ میں چار ریڈار نصب کیے جائیں گے۔اسی منصوبہ کے تحت ملک بھر میں مزید تین سو آٹو میٹک ویدر اسٹیشن بنیں گے جن سے موسم کی دس روز کی پیشنگوئی ہو سکے گی۔اسکے علاوہ زراعت کے حوالے سے مزید ایک سو نئی آبزرویٹری بھی بنیں گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.