’25 مئی واقعات کی انکوائری مکمل ہوچکی‘ وزیر داخلہ پنجاب نے اہم پیغام دے دیا
لاہور (مسائل نیوز) وزیرداخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25 مئی کے واقعات کی پولیس انکوائری تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ انکوائری میں ذمہ دار قرار دیے گئے افراد سفارشیں نہ کرائیں کیوں کہ اس سے انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ 25 مئی کے واقعات میں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، مگر انصاف بھی پورا ہو گا۔
علاوہ ازیں وزیر داخلہ پنجاب سابق وزیر اعلٰی پنجاب حمزہ شہباز پر برس پڑے، ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کہتے ہیں لیگی رہنماوں کیخلاف کریک ڈاون ناجائز ہے، حمزہ شہباز کو حق نہیں پہنچتا کہ ایسی باتیں کریں کیونکہ وہ تو بھگوڑے ہیں، حمزہ شہباز ایسے وقت میں کارکنون کو چھوڑ گئے ہیں،ہم کوئی بھی کام قانون کیخلاف نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف درج جھوٹے مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیوں کہ 25 مئی کو ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، متعلقہ محکموں اور حکام سے جھوٹے مقدمات پر رپورٹ طلب کر لی ہے، جس کی روشنی میں پی ٹی آئی کارکنوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات خارج ہوں گے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن اور پولیس کو مقدمات کی مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور جن افسران نے سیاسی لوگوں کے کہنے پر جھوٹے مقدمات درج کیے ان سے جواب طلبی کا سلسلہ جاری ہے، جھوٹے مقدمات کرانے پر فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی کیون کہ فاشسٹ حکومت نے پہلے پنجاب اور اب اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں، ن لیگ نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، اب گرفتاریوں کے خوف سے کاغذی شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، ہم آپ سے وہ سلوک نہیں کریں گے جو آپ ہمارے لوگوں سے کر رہے ہیں۔
[…] پڑا تو مفروروں کیلئے پولیس جاتی امرا بھی جاسکتی ہے۔وزیر داخلہ پنجاب کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے […]
[…] نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی طلبی کے لیے اخبار میں اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ میڈیا […]