MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلاب متاثرہ بچی کو سانپ نے ڈس لیا، پاک فوج نے ریسکیو کرکے جان بچالی

0 233

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دادو(مسائل نیوز) سیلاب متاثرہ بچی کو سانپ نے ڈس لیا، پاک فوج نے ریسکیو کرکے جان بچالی۔ سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے دادو میں ایک متاثرہ خاندان کی ایک بچی کو سانپ نے ڈس لیا تاہم پاک فوج کی ٹیم نے اطلاع ملتے ہی بچی کو ریسکیو کرکے ہنگامی طبی امداد دی۔
ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثرہ ایک کمسن بچی کو سانپ کے ڈسنے کی اطلاع پاک فوج کے ریسکیو کرنے والے یونٹ میں ملی جس پر فوری طور پر ہیلی کاپٹر روانہ کیا گیا۔

- Advertisement -

پاک آرمی کی ٹیم نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرہ بچی کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کیا اور ضروری طبی امداد دی۔سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچی کو علاج معالجے کی مزید سہولیات دی جارہی ہیں۔پاک آرمی کے جوانوں کی بروقت کوشش سے بچی کی جان بچالی گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.