MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے، اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ضیا لانگو

0 266

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے پولیس یوم شہداء کے موقع پرپیغام دیتے ہوئے کہا کہ یوم شہداء تجدید عہدِ وفا کا دن ہے، اپنے شہیدوں کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہمہ وقت سرگرم عمل رہیں گے، سپاہی سے لے کر ایڈیشنل آئی جی تک شہداء نے قربانی دی، ہمیں اپنے شہیدوں اورغازیوں پر فخر ہے۔میر ضیاءاللہ لانگو نے کہا کہ عوام کے تحفظ کے لئے اپنی جانیں دینے والے پولیس افسران کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے پولیس کے شہداءنے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی زندگیوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے، پولیس کے شہداءہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہاتھا کہ قوم آج ان عظیم ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پولیس شہداءکے اہل خانہ کی دیکھ بھال ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی، پولیس شہداءکے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور پولیس شہداءکے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیںگےمشیر داخلہ نے کہا کہ یوم شہداء پولیس ان افسران اور جوانوں سے تجدید عہد کا دن ہے جو امن کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ دے کر شہادت کے عظیم مرتبے پر فائزہوئےبلوچستان پولیس کے ان بہادر بیٹوں کی قربانیوں کے ثمرات ا?ج صوبے میں امن کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے ضامن بن کر ہم سب کے سامنے ہیں بلوچستان پولیس کا ہر افسر اور جوان عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے لیئے اپنی جان ہتھیلی پر لیئے فرض کی ادائیگی میں مصروف عمل ہے۔تاکہ ہماری ا?نے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جاسکے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.