سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے
لاہور (مسائل نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن روانہ ہو گئے۔حمزہ شہباز شریف لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔حمزہ شہباز لندن میں خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔جب کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پی ڈی ایم کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
دوسری جانب نوازشریف نے حکومتی اتحاد کو جارحانہ سیاست کرنے کی ہدایت کر دی۔ پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کا احوال سامنے آ گیا۔اجلاس میں نوازشریف شرکا کو جارحانہ سیاست کی ہدایت کی۔نوازشریف نے شرکا کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف فوری ریفرنس لایا جائے ، بہت ہو گیا، اب پی ٹی آئی کو کوئی جگہ نہ دی جائے۔
جلسے کرنا حکومتوں کا کام نہیں،پرفارمنس دکھائیں۔
- Advertisement -
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزارت قانون اور پارلیمانی امور کی مشاورت سے ریفرنس کی تجویز دی جس سے شرکاء نے اتفاق کیا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کو بھی پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دی گئی۔ مزیدبرآں یہ بھی بتایا گیا کہ حکومتی اتحاد پی ڈی ایم میں وفاقی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے تحفظات کا کھل کر اظہار ہونے لگا ہے۔ پی ڈی ایم اجلاس میں قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے وفاقی حکومت کو کھری کھری سنا دیں۔
بتایا گیا ہے کہ سینئر سیاستدان آفتاب شیرپاو نے حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم اس قابل نہیں رہے کہ اب عوام میں جا سکیں، اس لیے اب اتحادی حکومت کو کارکردگی دکھانا ہوگی اور مل کر عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہیں مگر عوام کا نزلہ ہم پر گر رہا ہے۔ جبکہ اس اجلاس کے دوران نواز شریف نے بھی حکومت کو کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔ نواز شریف نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز صاحب اب مجھے ڈھیلی سیاست نہیں چاہیئے۔ جبکہ انہوں نے وزیر داخلہ کو ہدایت کی کہ تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کیخلاف ریڈ زون میں احتجاج کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔