MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ن لیگ کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا

0 228

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)ن لیگ کی لاہور سے وکٹیں گرنا شروع، سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 158 میں جاری انتخابی مہم کے دوران سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق نے ساتھیوں سمیت

پی ٹی آئی امیدوار محمد اکرم عثمان کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔ سابق ن لیگی ایم پی اے میاں محمد اسحاق ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اختیار کرلی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی کے امیدوار محمد اکرم عثمان نے کہا کہ نئے آنے والوں کو پی ٹی آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، عوام ضمنی انتخابات میں لوٹوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی 158کے باشعور عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، انشااللہ یہ سیٹ جیت کر عمران خان کو واپس دیں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے پیر اقبال شاہ اور سابق ایم پی اے پیر عامر اقبال نے عمران خان سے ملاقات کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.