بھارتی حکومت کا کنوٹمنٹ علاقوں کو ختم کر کے خصوصی فوجی چھاونیاں بنانے کا فیصلہ
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں قائم 62 کنٹونمنٹ علاقوں کو خصوصی فوجی اسٹیشن میں قائم
نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی حکومت نے ملک بھر میں قائم کنوٹمنٹ علاقوں کو ختم کر کے وہاں خصوصی فوجی چھاو نیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت میں قائم 62 کنٹونمنٹ علاقوں کو خصوصی فوجی اسٹیشن میں قائم کر کے وہاں کا مکمل کنٹرول بھارتی فوجی حکام کے حوالے کردیا جائے گا
- Advertisement -
جہاں کسی اور شہری یا حکومتی ادارے کی رسائی نہیں ہوگی۔علاوہ ازیں حکومت نے شہری علاقوں کو بلدیاتی میونسپل کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی تمام تر تعمیر و مرمت کی ذمہ داری محکمہ بلدیات کی ہوگی۔حکومتی فیصلے کے بعد ہماچل پردیش میں قائم پہلے کنٹونمنٹ علاقے کا نام یول کردیا گیا ہے
جبکہ سکندرآباد اور نصیر آباد کے کنٹونمنٹ علاقوں کو بھی چھوٹا کردیا گیا ہے۔ٹائمز ا?ف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’حکومتی حکام نے بتایا کہ کنٹونمنٹ علاقوں میں یہ عمل تیزی سے ہوگا جبکہ دیگر شہری علاقوں اور فوجی اسٹیشنز کے درمیان سرحدی دیوار قائم کی جائے گی۔
[…] 2023 کی جگہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کا 5 ملکی ٹورنامنٹ کروانے کا […]