MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عمران خان کی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کی ویڈیو سامنے آگئی

0 220

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سخت سکیورٹی میں انسداد دہشتگردی عدالت پیشی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کو تین مقدمات میں عبوری ضمانت کیلئے پیشی کا حکم دے رکھا تھا،عدالت کی جانب سے پولیس کو عمران خان کی پیشی پر سکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی ۔

- Advertisement -

عدالتی احکامات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو سخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلٹ پروف شیلڈزپہنے پولیس اہلکاروں نے عمران خان کو چاروں اطراف سے گھیر رکھا ہے جبکہ کچھ اہلکاروں نے انہیں چہرے پر بلٹ پروف بالٹی نما کیپ پہنا رکھی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.