MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عارف علوی نے عمران خان کو دوبارہ وزیراعظم تعینات کر دیا

0 226

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)عمران خان کے خلاف گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی تاہم ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک کو آئین کے خلاف قرار دے کر مسترد کردیا۔قرارداد مسترد ہونے کے بعد عمران خان نے قوم سے خطاب میں صدر پاکستان کو اسمبلی تحلیل کرنے کا کہا جس کے بعد صدر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کردی۔بعد ازاں کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 58 (1) کے تحت قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد عمران خان نیازی اب وزیراعظم نہیں رہے۔تاہم اب صدر

- Advertisement -

پاکستان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عمران احمد خان نیازی، نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.