MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نجی سکول میں لڑکے کی فائرنگ سے 15 سالہ لڑکی زخمی ، دراصل معاملہ کیا تھا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

0 204

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(مسائل نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن میں نجی سکول میں فائرنگ کر کے لڑکی کو زخمی کرنے والے طالبعلم فضل اللہ کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق چار روز قبل کراچی کے نجی سکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، کلاس کے دوران طالبعلم فضل اللہ کی پستول سے چلی گولی 15 سالہ علیشہ کی ٹانگ میں جا لگی جس کا علاج سٹیڈیم ہسپتال میں جاری ہے ، لڑکی خطرے سے باہر ہے ٹانگ سے گولی نکال دی گئی ہے ،نوجوان کے خلا ف غیر قانونی اسلحہ کا ایک اور مقدمہ بھی در ج کر لیا گیاہے ۔

لڑکے نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایاہے کہ وہ پستول ہاتھ میں پکڑ کر چیمبر کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی جو علیشہ کی ٹانگ میں جا لگی ، پستول سکول کے بعد ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کیلئے لایا تھا ،پولیس نے فضل اللہ کو گرفتار کرتے ہوئے فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیاہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.