MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

 آئین پاکستان کا پابند ہوں قرآن پاک اس سے بڑا آئین ہے،عارف علوی 

0 567

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں زیر سماعت پارلیمنٹ حملہ کیس میں استثنیٰ ختم کرنے کی درخواست دائر کر دی۔جمعہ کو صدرمملکت عارف علوی پارلیمنٹ حملہ کیس میں انسداد دہشتگردی کے جج محمد علی وڑائچ کی عدالت میں پیش ہوئے،صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں استثنیٰ ختم کرنے اور بریت کی درخواست دائر کر دی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے

- Advertisement -

جو 9 مارچ کوسنایا جائے گا۔صدرعارف علوی نے کہا کہ میں صدر پاکستان نہیں بلکہ عام شہری کی حیثیت سے پیش ہوا تھا، مجھے پاکستان کا آئین استثنیٰ دیتا ہے مگرمیں یہ استثنیٰ نہیں لینا چاہتا۔انہوںنے کہاکہ آئین پاکستان کا پابند ہوں قرآن پاک اس سے بڑا آئین ہے اسلامی تاریخ میں استثنیٰ کی گنجائش نہیں۔صدرمملکت عارف علوی نے کہا کہ مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ہتھیار سپلائی کیے ہیں۔مجھے پتا چلا کہ اس کیس کا فیصلہ لکھا جا چکا ہے

تو عدالت میں پیش ہوا تاکہ یہ بات نہ ہو کہ میں پیش نہیں ہوا،میرے اوپر صدر بننے کے بعد سیالکوٹ میں مقدمہ بنا،میں نے استثنیٰ نہیں لیا بلکہ اپنا وکیل پیش کیا اور مقدمہ جیت گیا۔انہوںنے کہاکہ عدالت میں جب تک سب برابر نہیں ہونگے پاکستان میں انصاف دیر سے ملے گا۔صدر مملکت نے کہا کہ عدلیہ سے درخواست ہے کہ جلدی فیصلے ہوں،مقدمہ ہوتا ہے اور پھر ان کی نسلیں یہ کیس چلاتی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.