MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بہت جلد دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے، قاسم خان سوری

1 467

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پشاور بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بہت جلد دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے۔

- Advertisement -

گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ نے پشاور کے علاقے قصہ خوانی بازار کے مسجد میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور میں نماز جمعہ کےدوران بم دھماکہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان اس بزدلانہ دہشگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے،

انہوں نے پشاور میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، دھماکے میں شہید ہونے والے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، انکا کہنا تھا کہ ملک میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات امن کو سبوتاژ کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی بہت جلد دہشت گردوں کا قلع قمع کرینگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.