MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اڑتے ہیلی کاپٹر پر پل-اپس لگانے کا ورلڈ ریکارڈ قائم

0 577

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

یریوان(ویب ڈیسک ) ویسے تو آپ نے اپنے قرب میں کئی لوگوں کو پل-اپس لگاتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن ایک شخص نے یہ کارنامہ اڑتے ہیلی کاپٹر سے لٹک کر انجام دیا ہے اور عالمی ریکارڈ میں اس کا نام آگیا ہے۔آرمینیا کے ایک شہری نے اڑتے ہیلی کاپٹر پر پل-

- Advertisement -

اپس لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈ ادارے نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں آرمینیا کے ایتھلیٹ رومن ساہراڈیان کو کئی فٹ کی اونچائی پر ا±ڑتے ہیلی کاپٹر پر پل-اپس لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔آرمینین ایتھلیٹ نے 1 منٹ میں 23 پل-اپس لگائے۔

ساہراڈیان کا یہ دوسرا عالمی ریکارڈ ہے جو انہوں نے بنایا ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2011 میں جمناسٹکس ہائی بار پر گھومنے کا ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.