کوئٹہ(مسائل نیوز)بلوچستان میں نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کے لئے گریڈ 1 تا 15 کی 25 ہزار سے زائد آسامیاں مشتہر کردی گئیں
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گریڈ 16 اور 17 کی 4 ہزار خالی آسامیوں کی سمری پبلک سروس کمیشن کو ارسال کر دی گئی
- Advertisement -
جن محکموں میں ٹیسٹ اور انٹرویوز مکمل ہو چکے ہیں جلد تعیناتی کے احکامات جاری ہوں گے،دیگر محکموں کی خالی آسامیوں پر محکمہ فنانس کی طرز پر آن لائن ٹیسٹ اور خالص میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی
گڈ گورننس کا قیام میرٹ کے فروغ سے وابستہ، اپنے وعدے پر قائم ہوں
بلوچستان کے لوگوں کی کوئی نوکری بیچنے نہیں دوں گا