پی ایس ایل میچ کی تیاریاں مکمل،16 ہزار ٹکٹ فروخت، کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوئٹہ پہنچنے کا سلسلہ جاری
کوئٹہ (مسائل نیوز) کوئٹہ میں پی ایس ایل کا جادو چلنے کو تیار کوئٹہ ایوب اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ کے تمام تر تیاریاں مکمل کرلیے گئے کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم کے اندر گرانڈ میں کوئٹہ گلیڈیٹر و پشاور زلمی کی ٹیموں کیلئے پولیئن بنایا لیا گیا جبکہ اسٹڈیم کے اندر و باہر دونوں ٹیموں کے بینرز بھی آویزاں کردی گئی جبکہ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کرلیے گئے اسٹیڈیم کے اندر و باہر ایف سی۔پولیس۔و آر آر جی کے اہلکار تعینات کردیئے گئے جبکہ سخت چیکنگ کے بعد شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔علاوہ ازیں پی ایس ایل 8 کوئٹہ نمائشی میچ کیلئے کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی کے کھلاڑوں اور ارکان کا کوئٹہ پہنچنے کا سلسلہ جاری کوئٹہ میں پی ایس ایل 8 کے نمائشی میچ کے سلسلے میں کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی ٹیموں کے کھلاڑوں کی کوئٹہ آمد کا سلسلہ گزشتہ روز سے جاری ہے قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل، عثمان قادر، محمد حارث اور اسامہ میر سمیت دیگر کھلاڑی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں کا بھی کوئٹہ پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے پاکستان کرکٹ کے بڑے نام شاہد آفریدی بھی اس میچ میں ایکشن میں دیکھائی دیں گے اس کے علاوہ پی سی بی کے چیف سلیکٹر ہارون رشید بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جبکہ امپائرز پینل میں شامل علیم ڈار اور آصف یعقوب کے ساتھ کمنٹری پینل کے ارکان نے بھی کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ : کوئٹہ میں پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ میں عوام کی دلچسپی کے باعث گراﺅنڈ بھی چھوٹا پڑگیا کوئٹہ میں ہونے والے پی ایس ایل 8 نمائشی کوئٹہ گلیڈیٹر اور پشاور زلمی میچ کیلئے 16ہزار ٹکٹ ایک ہفتے پہلے ہی ختم ہوگئے کوئٹہ میں ہونے والے میچ کیلئے ٹکٹ کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی تھی جسے شائقین کرکٹ نے ایک ہفتے پہلے خرید کر اپنے پاس محفوظ کرلیا ٹکٹ ختم ہونے پر شہریوں کی بڑی تعداد ٹکٹ کے حصول کیلئے ایوب اسٹیڈیم میں موجود ہے اور مطالبہ کررہے ہیں کہ ٹکٹ مزید بڑا دیئے جائے تاکہ وہ بھی میچ سے براہ راست محظوظ ہوسکے۔
- Advertisement -