MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیراعلیٰ بلوچستان سے وفاقی سیکرٹری پلاننگ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ

0 260

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے وفاقی سیکرٹری پلاننگ سید ظفر علی شاہ نے ہفتہ کو کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات کے دوران صوبے میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ اور نئے ترقیاتی منصوبوں کو آئندہ سال کی وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے ، جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکج پر عمل درآمد اور گوادر کی ترقی سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر آفتاب اکبر، صوبائی وزرا نور محمد دمڑ، انجینئر زمرک خان اچکزئی ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات حافظ عبدالباسط اور وزیراعلی کے پرنسپل سیکریٹری عمران گچکی کی بھی موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ این ای سی کے فیصلے جس میں ترقیاتی اسکیموں پر نظر ثانی کی جاتی ہے سے بلوچستان کو استثنیٰ دیا جائے کیونکہ صوبائی حکومت کی 15 ترقیاتی اسکیمیں سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک میں التوا کا شکار ہیں رواں مالی سال کوئٹہ کراچی روڈ کے لئے دوبارہ اختصاص کے ذریعے خاطر خواہ فنڈز فراہم کئے جائیں جنوبی بلوچستان ترقیاتی پیکیج میں شامل منصوبوں کے لیے فنڈز کا اجرا کیا جائے تاکہ منصوبوں پر کام شروع کیا جا سکے حکومت بلوچستان نے وفاقی فنڈز کی وصولی کی توقع میں متعدد وفاقی منصوبوں کو برج فنانسنگ کے طور پر تقریبا پانچ ارب روپے فراہم کئے گئےایسی تمام سکیموں کی فہرست صوبائی محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات وفاقی حکومت کے ساتھ شیئر کر سکتا ہے گوادر ہمارا مستقبل کا معاشی حب ہے گوادر کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ وہاں کے شہریوں کو تمام بنیادی سہولیات اور ضروریات زندگی فراہم کی جائیں۔بیس سال گزرنے کے باوجود بھی ہم گوادر کو وہ ترقی نہیں دے سکے جو ہونی چاہیے تھی۔ہم نے گوادر کے عوام کی سہولت کے لیے کئی ایک منصوبے شروع کیے ہیںان منصوبوں میں پانی اور بجلی کی فراہمی سمیت جی ڈی اے کے زیر انتظام ہسپتال کو انڈس ہسپتال کے حوالے کیا گیا ہے وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیلاب میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں ہنگامی حالات کا سامنا رہا صوبائی حکومت نے اپنے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے صوبے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی اس قدرتی آفت میں کوئی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کرنے کی کوشش نہیں کی کیوں کہ یہ قدرت کی طرف سے امتحان تھاجبکہ وفاقی سیکرٹری منصوبہ بندی سید ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلی بلوچستان اور صوبائی حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے صوبے میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کا کریڈٹ وزیراعلی کی قائدانہ لیڈر شپ اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے حکومت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرنے میں بھرپور دلچسپی رکھتی ہےبلوچستان سے بیس ہزار طلبا کو وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم میں شامل کیا گیا ہے پانچ ہزار طلبا کے لیے اسکالر شپ بھی رکھے گیئے ہیں اور پانچ ہزار نوجوانوں کی انٹرن شپ بھی دی جائےگی۔ملاقات میں بلوچستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کو تیز کرنے اور وفاق اور صوبے میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.