MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف نے ڈو مور کا مطالبہ کردیا

0 247

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) تکنیکی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے ڈومور کا مطالبہ کر دیا۔ دنیا نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے 200 کے بجائے 500 ارب تک نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دے دی،نجکاری میں سست روی اور گردی قرضے کے باعث اضافی ٹیکس لگیں گے۔ آئی ایم ایف کے مطابق اضافی ٹیکس نہ لگائے گئے تو اخراجات پورے نہیں ہوں گے،آئی ایم ایف نے ڈیزل پر لیوی فوری بڑھا کر ٹارگٹ پورا کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کا حتمی فیصلہ پالیسی سطح کے مذاکرات میں ہو گا۔
وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،آئی ایم ایف کی جانب سے مشکل تجاویز پر حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف شہباز شریف کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ٹیکینکل سطح پر مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے۔ اب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات کے خدو خال تیارکرلئے گئے۔

- Advertisement -

مذاکرات میں بجٹ خسارہ کم کرنے کی تجاویز پرغور کیا گیا۔ آئی ایم ایف نے بجلی گیس ٹیرف بڑھانے اورپیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا،نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے کا مطالبہ کیا گیا،آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے ریگولرآڈٹ پر بھی زور دیا گیا۔
آئی ایم ایف نے کرپشن ، سرخ فیتے کا خاتمہ ،کاروبار اور ٹیکس کلچر کے فروغ کے آسانی کا مطالبہ کیا۔ اور تجویز دی کہ ایل این جی پاور پلانٹس، ہاؤس بلڈنگ فنانس سمیت کئی اداروں کی نجکاری کی جائے۔پی آئی اے ، اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کے نقصانات میں کمی لانے پر زور دیا گیا۔ معاشی، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقعوں کیلئے ادارہ جاتی خامیاں دور کی جائیں۔ آئی ایم ایف نے سرکاری اور نجی اداروں کو یکساں مواقع اور سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.