MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ابھی تک لاپتہ افراد کادیرینہ قومی مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا ،عبدالحق ہاشمی

0 529

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ گیس کمپنی کا کوئٹہ بلوچستان کے صارفین سے مختلف جرمانے وصول کرنا قانون کی خلاف ورزی عدالت کی توہین ہے ۔کوئٹہ کے عوام کو پینے کا پانی میسر نہیں صوبہ بھر میں پینے کے صاف پانی کی قلت ،بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ،گیس پریشرمیں کمی کی وجہ سے عوام الناس پریشان ہیں ۔جماعت اسلامی مسائل کو اجاگر عوام کو بیدار اورحکمرانوں کو مسائل حل کرنے پر توجہ دینے کیلئے 20فروری کو عوامی دھرنادیں گے ۔عوام الناس جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہاکہ حکومت واپوزیشن نے عوام کو بار بار دھوکہ دیا مسائل حل ہوئے ،روزگارملا نہ انصاف،ہر طرف اندھیر نگری بدعنوانوں کا راج ہے جماعت اسلامی صوبے کے وسائل بلوچستان پر خرچ کرنے، بنیادی حقوق کی فراہمی ،ظلم وجبر کا خاتمہ چاہتی ہے عوام کو لولی پاپ پرکب تک ٹرخایا جائیگا۔ ہر حکمران بلوچستان کو ترقی دینے ،قومی دھارے میں شامل کرنے کے دعوے کرتی ہے لیکن عمل درآمد کسی نے نہیں کیا بدقسمتی سے بلوچستان کے وسائل بھی بلوچستان کے مظلوم عوام پر خرچ نہیں کیا جارہا ۔

ساحل پر کام کرنے والے مچھیرے وکاروباری حضرات ٹرالر مافیاوبھتہ خوروں سے پریشان ہیں بارڈرزپر بھی تجارت مشکل وناممکن بنادیا گیاہے بھتہ وغنڈہ ٹیکس دینے والے توآزادان کی تجارت ترقی کررہی ہے لیکن قانون وآئین کے مطابق کام کرنے والوں کی راہ میں مشکلات پیدا کی جارہی ہے لاپتہ افراد کادیرینہ قومی مسئلہ تاحال حل نہیں ہوا ۔بلوچستان کے اہل وپڑھے لکھے نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر روزگارکیلئے پریشان جبکہ روزگار سرمایہ داروں کو قیمتاًمل رہی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.