MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

چوہدری پرویز الٰہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور کو ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ

5 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور کو ایف آئی اے میں پیش نہ ہونے پر دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے طلبی پر پرویز الہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور پیش نہ ہو سکیں، ان کے وکیل اطہر کیانی نے ایف آئی اے میں پیش ہوکر مزید وقت طلب کرلیا،آمدن سے زائد اثاثہ جات اور بینک اکائونٹس میں کروڑوں روپے کی رقم جمع ہونے کی رپورٹ ملنے کے بعد وفاقی تحقیقاتی ادارے نے سائرہ انور کے خلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے انہیں 3جنوری کو طلب کیا تھا، تاہم ان کے وکیل ایف آئی اے میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سائرہ انور نجی مصروفیات کی وجہ سے آج پیش نہیں ہو سکتیں، لہذا مزید وقت دیا جائے،ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے وکیل کا تحریری جواب لے کر پرویز الہی کی مبینہ تیسری اہلیہ سائرہ انور کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

5 Comments
  1. […] نیوز) صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے اعتماد کے ووٹ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پیپلز […]

  2. […] (مسائل نیوز) وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلٰی کی نامزدگی کیلئے اپوزیشن […]

  3. […] (مسائل نیوز) سابق وزیراعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گرفتاری کے حوالے سے بیان پر فواد چوہدری کے اہلخانہ […]

  4. […] کے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس کی جانب سے گجرات میں چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہڑی ہاؤس پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران […]

  5. […] نیوز) سابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ نگران حکومت الیکشن کروانے کیلئے آئی ہے اس […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.