MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی نے ایک ایک روپے کا حساب الیکشن کمیشن میں دیا ہے،فواد چوہدری

4 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک ایک روپے کا حساب الیکشن کمیشن میں دیا ہے،فارن فنڈنگ کیس ٹائیں ٹائیں فش ہوگیا ،رپورٹ ہم پبلک نہیں کر سکتے، الیکشن کمیشن خود کر دے،الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی اور (ن )لیگ کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی بھی ایک ساتھ عوام کے سامنے رکھے، نواز شریف اور (ن )لیگ کے اکاﺅنٹس سمیت پیپلز پارٹی کے بھی اکاﺅنٹس کا موازنہ ہونا چاہیے،

- Advertisement -

جے یو آئی اور ٹی ایل پی کے اکاﺅنٹس کی سکروٹنی ہی نہیں ہو رہی،الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنائے کہ رپورٹ کا مواد میڈیا پر نہ جائے، اگر جائے تو درست جانا چاہئے،فیک نیوز کا ذمہ دار کون ہوگا۔منگل کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف سرخرور ہوئی، یہ معاملہ بھی ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں

کہ (ن )لیگ اور پیپلز پارٹی کی فنڈنگ کا موازنہ بھی لوگوں کے سامنے آنا چاہیے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کا اکاﺅنٹنگ اور فنڈنگ کا تفصیلی نظام موجود ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ بہت سی دوسری جماعتوں میں تو فنڈنگ کے معاملات وڈیروں اور کاروباری لوگوں سے چلتے ہیں۔ انہوںن ےکہاکہ نواز شریف نے (ن )لیگ کا اکاﺅنٹ بھی منی لانڈرنگ کے لئے استعمال کیا،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.