MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اسلام آباد انتظامیہ کا ایچ نائن میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار

0 937

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو دھرنے اور جلسہ کرنے کیلئے ایچ نائن میں اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ اے آر وائے نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کو جلسے کیلئے ٹی چوک روات میں اجازت دی جا سکتی ہے، اور اجازت دینے یا نہ دینے کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کر دیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع وزارت داخلہ کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے بعد ہی پی ٹی آئی کو اجازت دینے دینے سے متعلق حتمی فیصلہ ہو گا۔ دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے کے لیے 39 شرائط رکھ دیں۔ پی ٹی آئی کو جلسے اور دھرنے کی اجازت کے لیے این اوسی سے متعلق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے 4 صفحات پر مشتمل پر شرائط نامہ تیار کیا گیا، جس میں اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے اور دھرنے کا این او سی جاری کرنے کے لیے 39 شرائط رکھی ہیں،شرائط پر عمل درآمد کی یقینی دہانی کے حوالے سے بیان حلفی پر عمران خان کے دستخط لازمی قرار دیے گئے۔
اسلام آباد انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت ایک دن کے لیے ہوگی جہاں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا، جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات بازی سے گریز کیا جائے، جلسے میں کسی قسم کےاسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی، جلسے اورمارچ میں کسی قومی یا پارٹی پرچم نذر آتش نہ ہو، پی ٹی آئی کے اسٹیج پر کون موجود ہوگا یہ بھی انتظامیہ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔
یاد رہے کہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسہ اور دھرنا کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر بھی سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل بابر اعوان اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ انتظامیہ کو نوٹس ہوا تھا کیا کوئی پیش ہوا؟ جواب نفی میں ملنے پر عدالت نے انتظامیہ کے مجاز افسر کی عدم پیشی پر سرزنش کی،جسٹس عامر فاروق نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہائی کورٹ ہے پیش ہوں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو فوری طلب کرلیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.