MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سب ٹیمیں جیت کا خواب لیکر آئیں سارے خواب پورے نہیں ہوتے، نسیم شاہ

1 206

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سڈنی (مسائل نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی میں سب ٹیمیں یہ ہی خواب لے کر آئیں کہ جیت کر جائیں، سارے خواب پورے نہیں ہوتے۔نسیم شاہ نے سڈنی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی میں شکست کا دکھ سب کو ہے، جو ہوا وہ ماضی کا حصہ بن گیا، ہمیں آگے دیکھنا ہوگا۔وکٹ جیسی بھی ہو بولنگ اچھی کرنا ہوگی، یہاں پر بولرز کو سپورٹ ملتی ہے، لیکن اچھی وکٹ ہونے کے باوجود کبھی بولرز کو مار پڑ جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ بھارت سے شکست کے بعد ٹیم کا مورال بہت نیچے چلا گیا۔نسیم شاہ نے مزید کہا کہ ہمارا فوکس جنوبی افریقا کے خلاف میچ پر ہے، جو ہمارے ہاتھ میں ہے اس پر فوکس کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ آج بروز جمعرات کو سڈنی میں شیڈول ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے انگریزی میں سوال پوچھنے والے صحافی کو دلچسپ جواب دے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.