MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

’پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا‘

0 280

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کے آگے جواب دینا پڑے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اداروں کو بدنام کرکے جرم کی سزا سے بچنا چاہتے ہیں اور عوام کے بعد وہ سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ سفارتی سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا، قانون کا سامنا تو کرنا ہوگا، پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کے آگے جواب دینا پڑے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالاتر ہونا کیسے ہو گیا؟ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کردی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.