MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سارہ قتل کیس، پولیس مقتولہ کا پاسپورٹ برآمد نہ کر سکی

0 321

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سارہ انعام کے قتل کے مرکزی ملزم مقتولہ کے شوہر شاہنواز امیر کا 3 روزہ کے لیے مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔مرکزی ملزم شاہنواز کو سول جج عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا مقتولہ کا پاسپورٹ ری کور کرنا ہے،جو اہم چیز ہے، مقتولہ کی ٹریول ہسٹری کے بارے میں پاسپورٹ سے ہی معلوم ہو گا۔
مدعی کے وکیل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ شاہنواز کے گھر میں سارہ انعام کا قتل ہوا، اگر 14 دنوں میں بھی مقتولہ کا پاسپورٹ ری کور نہ ہوا تو ملزم بچ جائے گا۔جج نے ریمارکس دئیے کہ تفتیش کی وجہ سے کیس خراب نہیں ہونا چاہئیے۔اسلام آباد پولیس نے ملزم شاہنواز کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔
عدالت نے ملزم شاہنواز کا 3 روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظورکرتے ہوئے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

- Advertisement -

قبل ازیں ملزم شاہنواز کی والدہ ثمینہ شاہ نے کہا ہے کہ پولیس آئی تو میں نے بیٹے کو پولیس کے حوالے کیا، ماں کے لیے اس سے بڑھ کر کیا امتحان ہوسکتا ہے۔ثمینہ شاہ نے کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہنواز نے جو کیا اس کی مذمت کرتی ہوں، سزا ضرور ملے گی، مجھے ایاز امیر فون کرتے رہے لیکن میرا فون کمرے میں تھا، انہوں نے شاہنواز کے فون پر مجھ سے بات کی۔
ثمینہ شاہ نے کہا کہ ایاز امیر نے کہا شاہنواز کو پکڑ کر رکھو، میں نے پولیس کو اطلاع کردی ہے، میری حالت بری تھی اور میں صدمے میں تھی، میں نے شاہنواز کو دوسرے کمرے میں بٹھایا اور پولیس کا انتظار کیا۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتی تو بیٹے کو بھگا سکتی تھی، باپ نے کہا شاہنواز کو رسیوں سے باندھ دو، میں نے ایاز امیر کو کہا گھر پر کوئی نہیں، میں اکیلی ہوں، شاہنواز نے مجھے کچھ نہیں کہا، بس دروازہ بند کردیا۔
ثمینہ شاہ نے کہا کہ گھر میں میرا کمرہ آخر میں اور شاہنواز کا شروع میں ہے، میرے کمرے تک آواز آنے کا سوال نہیں ہوتا، اگر آواز آئی ہوتی تو کیا میں کچھ نہ کرتی۔انہوں نے کہا کہ رات کو شاہنواز نے مجھے میسج کیا کہ سارہ کے والدین سے وقت طے کرلیں، میری سارہ کے والدین سے اچھی طرح تین چار بار بات ہوئی، مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ کب دونوں کی لڑائی ہوئی۔ثمینہ شاہ نے وکہا کہ سارہ نے کبھی کچھ نہیں بتایا، بیٹے نے پتا نہیں کیا کیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.