MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالت کے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کے حکم پر فواد چوہدری کا ردِعمل

4 348

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست منظور کر لی۔اسی پر اب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا ردِعمل بھی سامنے آیا ہے۔سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اب اگلی پریس کانفرنس ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے ہو گی کہ “ہماری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں”۔
۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منظور کی تھی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ مطمئن کرنے کےلیے پاسپورٹ جمع کرایا جائے۔وکیل امجد پرویز نے کہا کہ کیس میں لمبی تاخیر کرنا قانون کے غلط استعمال کے مترادف ہے۔

- Advertisement -

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینا ہو گیا یا ترمیم کرنی ہوگی؟وکیل امجد پرویز نے کہا کہ مریم نواز کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے میرٹ پر سزا معطل ہوئی اب وہ بری ہو گئی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے وکیل سے استفسار کیا کہ وفاقی حکومت کا معاملے پر کیا موقف ہے؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ہمیں مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔
چیف جسٹس نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت نے مریم نواز کی ضمانت کے خلاف اپیل بھی دائر کر رکھی ہے۔ نیب وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مریم نواز کے خلاف کوئی انکوائری زیرالتوا نہیں ہے۔ہمیں مریم نواز یا انکے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں عروج […]

  2. […] نیوز) پاسپورٹ واپس کرنے کے لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے بعد مریم نوازکی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں شروع۔امکان ظاہر کیا جا […]

  3. […] آباد(مسائل نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مفتاح اور اسحاق ڈار کے بیانات نے آئی ایم […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب قوانین میں ترامیم کی سب سے بڑی مستفید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.