سرجن جرنل آف پاکستان لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر صاحبہ نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل گنداواہ کا دورہ
گنداواہ ( مسائل نیوز)سرجن جرنل آف پاکستان لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر صاحبہ نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل گنداواہ کا دورہ کیا ، ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ نے ان کو محکمہ صحت کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
- Advertisement -
تفصیلات کے مطابق :سرجن جرنل آف پاکستان لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر صاحبہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل گنداواہ کا دورہ کیا۔ اور محکمہ صحت کے انتظامات و معاملات پر تفصیلی بریفنگ لی۔
وہاں پر ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور چنہ اور اے سی گنداواہ ہدایت اللہ جاموٹ بھی موجود تھے۔
وزٹ کے دوران ڈی ایچ او جھل مگسی ڈاکٹر رخسانہ مگسی صاحبہ نے ان کو تفصیلی بریفنگ دی اور ڈی ایچ کیو گنداواہ میں قائم میڈیکل کیمپ کا دورہ کروایا اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی صحت کی سہولیات پر تفصیل سے آگاہ کیا۔
میڈم رخسانہ مگسی صاحبہ نے بریفنگ میں بتایا کے ان کا محکمہ صحت ہنگامی صورتحال میں پوری طرح ایکٹو یے اور عملہ 24 گھنٹے حاضر ہے اور محکمہ صحت سیلابی صورتحال میں عوام کو ہر ممکن صحبت کی سہولیات فراہم کرنے میں پوری طرح مصروف ہے، انھوں نے لیفٹننٹ جرنل نگار جوہر صاحبہ کو نئے تعنات ہونے والے ایل ایم اوز ضلع جھل مگسی کے مخللف علاقوں میں قائم ایمرجنسی میڈیکل کیمپس ادویات کی تازہ صورتحال اور دیگر تمام امور پر بریفنگ دی۔
جس پر میڈم نگار جوہر صاحبہ نے اطمینان کا اظہار کیا اور ڈی ایچ او جھل مگسی میڈم رخسانہ مگسی صاحبہ کی تعریف بھی کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
[…] پور(مسائل نیوز)آئی آر ایس انڈور ریزڈورل اسپرے کا آغاز ڈپٹی کمشنر صحبت پور فیض علی نے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر صحبت پور […]