MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

اہم تقرریوں، انتخابات کی تاریخ پر اتفاق رائے کیلئے ثالثی کرا سکتا ہوں

0 325

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ اگرچہ صدر کی حیثیت سے یہ میری ذمہ داری نہیں موجودہ سیاسی تقسیم کو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کروں تاہم اگر تمام سٹیک ہولڈرز متفق ہو جائیں تو وہ رضاکارانہ طور پر سٹیک ہولڈرز کے درمیان ملک کو درپیش اہم سوالات جن میں اگلے انتخابات کی تاریخ، اتفاق رائے پر مبنی اقتصادی چارٹر اور اہم تقرریوں کو آگے بڑھانے کا طریقہ شامل ہے، پر ثالثی کر سکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صدر میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کیا۔دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک اور سوال کے جواب میں صدر مملکت نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عدلیہ اور فوج سمیت تمام اداروں کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے استعمال نہ کیا جائے کیونکہ ایسے تبصرے عظیم تر قومی مفاد میں نہیں۔
ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کوئی بھی تبصرہ، بیانیہ یا تجزیہ جس سے اداروں کے اندر یا پاکستان کے اداروں اور عوام کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کا اندیشہ ہو، ہمارے قومی مفاد میں ہرگز نہیں ہو سکتا۔

- Advertisement -

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں، صائب الرائے افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور میڈیا پرسنز پر زور دیا کہ وہ اداروں پر گفتگو یا تبصرہ کرتے وقت آئین کے آرٹیکل 19 اور متعلقہ قوانین اور ضوابط کی حدود میں رہیں۔ تقریباً 90 فیصد سوشل میڈیا عوام کو علم، معلومات، تعلیم اور تفریح فراہم کر رہا ہے جو کہ ایک صحت مند رجحان ہے۔ کچھ افراد یا گروہ جو بعض سیاسی جماعتوں یا رہنما کے پیروکار ہیں وہ سیاسی جماعت یا رہنما کے علم یا رضامندی کے بغیر سوشل میڈیا پر ٹرول کرتے ہیں اور بعض افراد یا اداروں کے خلاف توہین آمیز اور تضحیک آمیز رجحانات شروع کرتے ہیں لیکن ایسے رجحانات بغیر کسی ثبوت کے سیاسی جماعت یا شخصیت سے منسوب کئے جاتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے غیر تصدیق شدہ الزامات بھی موجودہ سیاسی تقسیم میں اضافہ کرتے ہیں جس سے گریز کرنا چاہئے۔ صدر مملکت نے پاکستان کی خارجہ پالیسی پر بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ دوستانہ اور خوشگوار تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ بین الاقوامی تعلقات کے اصولوں کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.