MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سیلابی صورتحال میں عوام اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

6 416

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ریسکیو اور ریلیف کارروائیاں جاری ہیں،سیلابی صورتحال میں عوام اور متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،250 میڈیکل کیمپوں میں 83 ہزار افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سیلابی صورتحال میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن سے متعلق پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ جی ایچ کیو میں ہونے والی 6 ستمبر کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے،کیمپوں میں 50 ہزار سے زائد افراد کو ریلیف دیا گیا،بلوچستان میں ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیوں کے دوران ہمارے افسران شہید ہوئے۔
پاکستان نیوی نے 10 ہزار سیلاب متاثرین کو ریسکیو کیا۔
پاکستان آرمی اور نیوی کے ہیلی کاپٹرز امدادی کارروائیوں کے لیے زیراستعمال ہیں،ہیلی کاپٹر کےذریعے کالام میں پھنسے سیاح اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان،رینجرز،ایف سی،این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستان ائیر فورس کی جانب سے خوراک اور بنیادی اشیا متاثرین کو فراہم کی گئیں،پاک فوج کے جوانوں نے جان خطرے میں ڈال کر متاثرین کو ریسکیو کیا۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جہاں فوج کی ضرورت ہے وہاں موجود ہیں۔ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان ائیرفورس کا ایریل رسپانس خاص طور پر قابل ذکر ہے،پاک نیوی کے 19 میڈیکل کیمپس ہیں جس میں متاثرین کا علا ج ومعالجہ جاری ہے۔
ملک بھرمیں 284 فلڈ ریلیف کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔خراب موسم اور دیگر چیلنجز کے باوجود لوگوں کو ریسکیوکیاجارہاہے،خیبرپختونخوا کےعلاوہ دیگرعلاقوں کے لیے ہیلپ لائن 1135پر رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ چیئرمین این ایف آر سی سی احسن اقبال نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ جنوبی علاقوں میں 30 سال کی اوسط میں 500 گنا سے زیادہ بارشیں ہوئیں اور کچھ علاقوں میں بارش 1500 ملی میٹر ہوئی جس کی وجہ سے سیلاب نے تباہی مچا دی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

6 Comments
  1. Tahir says

    سر ہمیں ان چوروں اور ڈاکوں کے پاس بھی نہ چھوڑے ہمارے ملک اور عوام کے ساتھ کیا کیا ھو رہا ھے اور آپ خاموش ھے آخر کیوں

  2. […] نیوز) سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے بعد دریائے سندھ کے بالائی بیراجوںسکھر اور گڈو بیراج […]

  3. […] نیوز)کراچی کے شہری سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے […]

  4. […] سٹی کمپلیکس کیس میں ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کو بری کرنے کا حکم دے […]

  5. […] آباد (مسائل نیوز) آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر افسوس کا اظہار کیا […]

  6. […] آباد (مسائل نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر نے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی اعلیٰ سطح […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.