10 اور جھوٹے کیسز بنا لیں عمران خان کا سپاہی ہوں مقابلہ کروں گا،حلیم عادل شیخ
کراچی (مسائل نیوز) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ دس جھوٹے کیسزاور بنا لیں عمران خان کا سپاہی ہوں مقابلہ کروں گا،عمران خان پوری دنیا کے لیڈر ہیں ان کو پوری دنیا سنتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مجھ پر27 جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں،جب بھی عوام کے حقوق کی بات کرتا ہوں جھوٹا کیس بنا دیا جاتا ہے۔
میرے خلاف سارے کیسز سندھ حکومت کی مدعیت میں درج ہیں،اور مجھ پر تھانے میں تشدد کیا جاتا تھا،پی ٹی آئی کی پوری تنظیم سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو ایک کیس میں رہا ہونے کے بعد دوسرے کیس میں گر فتار کیا گیا، اینٹی انکروچمنٹ پولیس نے حلیم عادل شیخ کو سینٹرل جیل سے رہائی کے فوری بعد گرفتار کیا،پولیس اہلکاروں نے حلیم عادل شیخ کو جیل کے احاطے سے ہی گرفتار کیا۔
ترجمان حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کر کے بکتر بند گاڑی میں بٹھا لیا،پی ٹی آئی کارکنوں نے سینٹرل جیل کے مرکزی گیٹ پر دھرنا دیا۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر سندھ حلیم عادل شیخ کی مزید مقدمے میں گرفتاری ظاہر کی گئی۔حلیم عادل شیخ کیخلاف جامشورو اینٹی کرپشن نے 34 سال پہلے مقدمہ درج کیا تھا۔اینٹی کرپشن نے مقدمہ اراضی دستاویزات میں خوردبرد پر درج کیا تھا،حیدرآباد اینٹی کرپشن کورٹ نے 19 اگست کو عدم موجودگی پر ضمانت مسترد کی تھی۔
وکیل کی جانب سے کہا گیا کہ اپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کراچی میں گرفتار ہیں اس مقدمے میں حلیم عادل شیخ کو لاہور میں گرفتار کیا گیا۔ وکیل نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو سیاسی بنیاد پر مقدمات میں شامل کیا جا رہا ہے۔ حلیم عادل شیخ کی جیل میں حالت خراب بھی ہوئی،کئی روز بعد فیملی سے ملاقات کرائی گئی اور علاج کی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔
[…] (مسائل نیوز) قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ حقیقی آزادی […]
[…] (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما حلیم عاد ل شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس سب کچھ گروی رکھ دیا، […]