MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جس طرح لوگ ٹی وی پر بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ قابل افسوس ہے

0 430

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) ایشیاء کپ 2022ء میں بھارت سے شکست کے بعد کپتان بابر اعظم پر تنقید کے حوالے سے ان کے والد اعظم صدیقی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ بابر اعظم کے والد نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’پاکستان اپنا اہم میچ انڈیا کے خلاف اچھا مقابلہ کر کے ہار گیا، کوئی بات نہیں ان شاء اللہ اگلے جیتیں گے، پر جس طرح لوگ ٹی وی پر پاکستانی ٹیم اور خاص کر بابر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ قابل افسوس ہے‘۔
اعظم صدیقی نے ناقدین کے لیے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی مثال پیش کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوہلی نے 3 سال سے زیادہ عرصے سے سنچری نہیں بنائی لیکن ان کی قوم نے اُن کی وہی عزت اور احترام برقرار رکھا ہوا ہے‘۔ کپتان بابر اعظم کے والد نے تنقیدکرنے والوں سے کہا ’ یا د رہے ہم مسلمان قوم ہیں اور ہمارے دین کی بنیاد اخلاق اور رحم دلی پر ہے اور جو فضول میں اپنی باتوں سے زہر پھینک رہے ہیں اُن کے لیے مجھے اور میرے بیٹے کو اللہ اپنی رحمت سے یہاں تک لایا ہے۔
اعظم صدیقی کا مزید کہنا تھا پھربھی یہاں تک پہنچنے میں 15 سال کی شدید محنت لگی، اللہ ہی عزت کا مالک ہے اُسی نے عزت دی اور وہی اس کی حفاظت کریں گے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنی پوسٹ میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ آج شارجہ میں کھیلا جائےگا جبکہ پاکستان کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.