MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

انگلینڈ نے دورہ پاکستان کے لئے سکواڈ کا اعلان کردیا

1 383

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز)دورۂ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے 19رکنی ٹیم سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، قیادت جوز بٹلر کریں گے، معین علی نائب کپتان ہوں گے۔ پاکستان کا دورہ کرنے والی انگلش ٹیم میں ہیری بروک،جارڈن کوکس، سیم کیرن، بین ڈکٹ، لیام ڈاوسن، رچرڈ گلیسن، ٹام ہیلم، ول جیکس، ڈیوڈ ملان، عادل رشید، فل سالٹ، اولی اسٹون، ریس ٹاپلے، ڈیوڈ ویلے،کرس ووکس، لیوک ووڈ، مارک ووڈ شامل ہیں۔
اس کے ساتھ ہی انگلینڈ نے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے بھی اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ انگلش سکواڈ میں بین اسٹوکس اور جونی بئیر سٹو بھی شامل ہیں جب کہ جوز بٹلر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پی سی بی کا انگلینڈ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے حوالے سے کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں چار ٹی ٹونٹی میچ 20 سے 25 ستمبر کراچی میں کھیلے جائیں گے جب کہ سیریز کا دوسرا مرحلہ لاہور میں 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ہوگا جس میں 3 ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق کراچی میں ٹکٹوں کی قیمتیں 250 سے 15 سو روپے تک ہیں جب کہ لاہور میں ٹکٹ 250 سے 3 ہزار روپے تک میں ٹکٹ دستیاب ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی کے حامل کھلاڑی متحدہ عرب امارات کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.