MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حالیہ بارشوں سے اہلیان ہنہ اوڑک زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے،یحیٰی خان کاکڑ

0 344

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سربراہ سوشل میڈیا ٹیم ڈسٹرکٹ کوئٹہ ملک زادہ یحیی کاکڑ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حالیہ سیلاب و طوفانی بارشوں نے ہنہ اوڑک اور ملحقہ علاقوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اہلیان ہنہ اوڑک زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے لیکن کوئی پرسان حال نہیں ہے حکومت بلوچستان، پی ڈی ایم اے، این ڈی ایم اے اور دیگر سرکاری اداروں صرف خاموش تماشائی بنے ہیں ہم حکومت اور متعلقہ ادارے ایمرجنسی بنیادوں پر ہنہ اوڑک اور ملحقہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں کا آغاز کریں بصورت دیگر کسی بھی طرح کے احتجاج سے دریغ نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کہ ان تمام تر مسائل، مشکلات، سڑکوں کی بندش، اشیاء خوردونوش کی قلت، زخمی اور مریضوں کے متعلق بار بار تمام زمہ داروں کو وزٹ کرایا اور کیا گیا ھے لیکن بد قسمتی صرف دعووں اور وعدوں کے علاوہ کوئی کام عملی طور پر نہیں کیا گیا ہے عوام کے مسائل اور مشکلات حل کرنے کے بجائے متعلقہ ادراے صرف اور سوشل میڈیا پر اپنی تشہر میں مصروف عمل ہے حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور مطالبہ کیا جاتا ھے کہ ہنہ اوڑک اور ملحقہ علاقوں میں ایمرجنسی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں شروع کی جائیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.