MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مولانا طارق جمیل خاص مشن پر؟ عمران خان کا پیغام لے کر اسلام آباد کس اہم شخصیت سے ملنے جا رہے ہیں

1 783

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)مولانا طارق جمیل خاص مشن پر؟عمران خان کا پیغام لے کر اسلام آباد کس اہم شخصیت سے ملنے جا رہے ہیں۔نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام کے مطابق

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مولانا طارق جمیل شہباز شریف صاحب سے ملاقات کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ پیغام تو سب کا ہےہو سکتا ہے ۔ قبل ازیں مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سیاستدان ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملنے بنی گالہ پہنچے

- Advertisement -

جہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دعوت پر ملنے آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اللہ کہتاہے کہ اپنی رب کی بارگاہ میں توبہ کرو،

سیاستدانوں کو پیغام ہے کہ ملک کو کبڈی کا میدان نہ بنائیں، ملک کو کھلواڑ نہ بنائیں، ملک کی بھلائی کا سوچیں۔

طارق جمیل نے کہاکہ سیاستدان غریبوں کے بارے میں سوچیں، حکومت معلوم نہیں کیا کررہی ہے، بس قوم کو پیغام ہے کہ استغفار کریں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] ہو گیا ہوں ۔۔ اداکار سلمان خان کاایسا کام جس کی وجہ سے مولانا طارق جمیل ان کے والد کو کہنے پر مجبور ہو گئے کہ آپ خوش قسمت […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.