MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

محکمہ موسمیات کی اگست میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی

2 487

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)محکمہ موسمیات نے اگست میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب، آزاد کشمیر اور جنوبی سندھ میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختوانخواہ اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی معمول سے قدرے زیادہ بارشوں کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں رواں ماہ معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق موسلادھاربارشوں سے پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کا جبکہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختوانخواہ کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ماہ معمول سے زیادہ درجہ حرارت شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کا عمل تیز کردے گا جس سے دریائوں میں پانی کا بہا ئوبھی بڑھے گا۔حکام کے مطابق معمول سے برف پگھلنے اور معمول سے زیادہ بارشوں کے نتیجے میں رواں ماہ آب پاشی اور پاور سیکٹر کیلئے وافر پانی دستیاب ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں پھر طوفانی بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا […]

  2. […] نیوز)محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی محکمہ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.