قاسم سوری کے گھر پر چھاپے اور ان کے بھائی پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں ،آصف ترین
کوئٹہ(مسائل نیوز)قاسم خان سوری لاکھوں عوام کی آواز بن چکے ہیں انکے گھر غیر قانونی طور پر چھاپے اور بھائی پر نامعلوم افراد کی طرف سے تشدد کی مذمت کرتے ہیں اگر ایسا دوبارہ کرنے کی کوشیش کی گئی تو ہم صوبہ بلوچستان کو جام کردینگے یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سئینیر رہنما آصف آصف ترین نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ صدر پی پی ٹی آئی بلوچستان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری فقط نام ایک بشر کا ھے لیکن آواز لاکھوں پاکستانی عوام کی بن چکے ہیں ان کے گھر پر غیر قانونی چھاپے ، درجن سے زائد بے بیناد ایف ائی ارز اور ان کے بھائی پر نامعلوم افراد نے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جسکی کی پر زور الفاظ میں مذمت کی جاتی ھے ہم احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حملہ آوروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اگر دوبارہ ایسا کرنے کی کوشیس کی گئی تو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے ٹائیگرز پورے صوبے کو جام کردینگے قاسم خان سوری نے حقیقی آزادی کی جدوجہد میں جتنی جدوجہد وہ قابل تحسین ہیں