شیرانی ٹریفک حادثہ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
کوئٹہ(مسائل نیوز) ٹریفک حادثے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب کے قریب مسافر کوچ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ژوب انتظامیہ اور ریسکیو 1122 کو جائے حادثہ پر بھرپور امدادی سرگرمیوں کے آغاز کی ہدایت کردی ہے۔اسکے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ژوب اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کا علاج اور دیکھ بھال یقینی بنائی جانے کی بھی ہدایت کردی ہے۔واضح رہے کہ کوئٹہ میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔یہ افسوسناک حادثہ کوئٹہ میں شیرانی کے قریب پیش آیا، جہاں مسافرکوچ کھائی میں گرنے سے19 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے ہیں. ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کو ژوب اور مغل کوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ مسافر کوچ راولپنڈی سے کوئٹہ آرہی تھی جبکہ حادثہ خیبرپختونخواہ کی حدودمیں پیش آیا۔
- Advertisement -
[…] (مسائل نیوز) سعودی عرب میں پیش آئے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی مزدور جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا […]