MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جس دن میں نے سمجھا کہ پرفیکٹ ہوگیا ہوں اسی وقت سے میرا زوال شروع ہو جائیگا : محمد رضوان

1 238

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نےکہا کہ میں صرف محنت کرتا ہوں باقی سب اللہ دیتا ہے ، جس دن میں نے سمجھا کہ میں پرفیکٹ ہو گیا ہوں اسی وقت سے میرا زوال شروع ہو جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نےکہا کہ پاک بھارت میچ سے قبل علم نہیں تھا، بعد میں پتہ چلا کہ کتنا بڑا میچ تھا ۔
بابر اعظم اور شاہین کو اللہ نے مختلف درجہ دیا ہے مگر جب ہم میدان میں اترتے ہیں تو ہمارے لیول ختم ہو جاتے ہیں اور سب سے یکساں توقع کی جاتی ہے ، میدان میں ڈیبیو کرنے والے ایک بچے سے بھی وہی توقع کی جاتی ہے جو کپتان سے ہوتی ہے ، یہ ٹیم کسی کی نہیں ، یہ پورے ملک کی ٹیم ہے ، سینے پر ستارہ پورے ملک کی ترجمانی کرتا ہے ۔

- Advertisement -

کہیں پر ہماری پرفارمنس بہت اچھی نہیں ہوتی مگر سب کو لگا ہے کہ ٹیم بہت اچھی کھیل رہی ہے ۔

محمد رضوان نے کہا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس بہت بہتر ہے ، ٹیم میں ایک سے زیادہ وکٹ کیپر ہونے چاہئیں ، ہمارا ٹاپ آرڈر بہت بہتر ہے ، میں نے پی ایس ایل اور کاؤنٹی کھیلی ہے ، پاکستان کی باؤلنگ ہائی سٹینڈرڈ باؤلنگ ہے ، ہمیں جو چیزیں مفت میں میسر آجاتی ہیں ہم ان کی قدر نہیں کرتے ، ہم اپنی ٹیم میں کھیل رہے ہیں اس لئے ہمیں اپنی باولنگ کی قدر نہیں لیکن جب آپ باہر جائیں تو اپنے باؤلرز کی تعریف سنتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے ، کاؤنٹی کھیلتے ہوئے احساس ہوا کہ انہیں ہمارے باولرز کا خوف ہے ، ان کے بلے باز ہی نہیں باؤلرز بھی ہمارے باؤلرز کی تعریف کرتے ہیں ۔
ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ آپ ملتان سلطانز کے کپتان ہیں اور ملتان میں ہی میچز کھیلنے جا رہے ہیں تو کیسا محسوس ہوگا جس پر محمد رضوان نے کہا کہ ملتان میں ملتان سلطانز کے فینز کے سامنے کھیل کر خوشی ہو گی ، تین چار سال بینچز پر بیٹھا ہوں ، اب اللہ نے چیمپئن بنا دیا ہے جتنا بھی شکر کروں کم ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان کے سٹار وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان کے آل فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم ان کے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.