MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

امریکی طیارہ ایران کی فضائی حدود میں داخل، وارننگ پر پسپائی اختیار کرلی

0 202

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

تہران(مسائل نیوز)امریکی طیارہ ایران کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا،ایرانی بحریہ چوکس ہوگئی ،وارننگ پر پسپائی اختیار کرگیا،بحریہ کا ای پی 3 ای طیارہ خلیج عمان میں گھس آیا،ایرانی بحریہ چوکس ہوگئی۔ایرانی حکام کے مطابق طیارہ الیکٹرانک سگنلز کے ذریعے جاسوسی کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ امریکی بحریہ کا ای پی 3 ای طیارہ خلیج عمان میں ایران کی سمندری حدود میں داخل ہو گیا جس پر ایرانی بحریہ نے امریکی طیارے کو خبردار کردیا۔ایرانی بحریہ کی جانب سے سرحد کے خلاف ورزی پر خبردار کرنے کے بعد امریکی بحریہ کا طیارہ ایرانی واپس پلٹنے پر مجبور ہو کر ایرانی سمندری سرحد سے نکل کر بین الاقوامی راستے پر چلا گیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فضائی حدود میں داخل ہونے والا امریکی طیارہ الیکٹرانک سگنلز کے ذریعے معلومات اور ڈیٹا جمع کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.