MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

جہانگیر ترین کب واپس آ ئیں گے ؟ عون چوہدری نے بتا دیا

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (روزنامہ مسائل ) ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کی جلد وطن واپسی کا عندیہ دیدیا ہے ۔

- Advertisement -

تفصیلات کے مطابق ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو لندن فون کیا اور ان کی کی صحت اور علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ عون چوہدری نے بتایاکہ جہانگیر ترین کی صحت تیزی سے بہتر ہورہی ہے، وہ جلد ڈاکٹرز کی ہدایت کے بعد پاکستان واپس آئیں گے۔ان  کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین کی ٹیسٹ رپورٹس پر  ڈاکٹرز نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

واضح   رہےکہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین علاج کے سلسلے  میں لندن گئے ہیں اور  گزشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود  نے انکشاف کیا تھا کہ وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.