چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں 27فروری کو فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا، پی پی پی
کوئٹہ(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں 27فروری کو فیصلہ کن لانگ مارچ ہوگا پی پی پی عوام کو نا اہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلاکر دم لے گی، پیپلز پا ر ٹی نے ہمیشہ جمہو ر یت اور پا ر لیما ن کو مضبو ط کرنے کیلئے جدوجہدکی لیکن کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا پاکستان پیپلز پارٹی کوختم کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں
- Advertisement -
پیپلزپارٹی کوختم کرنے والے خود آج اس دنیا میں نہیں رہے لیکن پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے۔، بلوچستان کے جیالے لانگ مارچ کی بھر پور تیاریاں کریں اور نا اہل سلیکٹڈ حکمرانوں کوگھر بھجوانے کیلئے گھروں سے باہر نکل کر پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں۔
یہ بات پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی اور سابق صوبائی صدر و لانگ مارچ کمیٹی کے ممبر میر صادق عمرانی نے بدھ کو ”کاکڑ ہاوس“ میں پیپلز پارٹی کے صوبائی عہدیداروں، ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران اور مختلف ڈویڑنل و ضلعی عہدیداروں،ذیلی ونگز کے صدور،جنرل سیکرٹریز اور اطلاعات سیکرٹریز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔