MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عدالت کا مسلسل عدم حاضری پر سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

0 38

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز) وفاقی دارالحکومت کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو مسلسل عدم حاضری پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی کے پی کے سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کا کیس اسلام آباد کی عدالت میں چل رہا ہے، عدالت نے مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

- Advertisement -

سینئر سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.