MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی کے ریسیپشن کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں

0 49

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)1992 کا ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے اہم رکن سابق لیجنڈری لیگ اسپنر مشتاق احمد ایک بار پھر خوشیوں کے لمحات سے گزر رہے ہیں۔

گزشتہ برس اپنی بڑی بیٹی حبیبہ کی شادی کے بعد اس سال انہوں نے اپنی چھوٹی بیٹی نوال کی شادی بھی خوش اسلوبی سے انجام دی۔

مشتاق احمد کی بیٹی نوال کی شادی بصیرم خان کے ساتھ ایک شاندار اور پُروقار تقریب میں ہوئی، جس کا اہتمام خود مشتاق احمد اور ان کے اہلِ خانہ نے کیا۔

- Advertisement -

دلہن نے آئس بلیو اور سلور رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا جبکہ دولہا نے نفیس ٹو پیس سوٹ پہنا۔

تقریب میں انضمام الحق، معین خان اور مصباح الحق سمیت کرکٹ حلقوں کی نامور شخصیات نے شرکت کی اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ تقریب خوشی، محبت اور خوبصورتی کا حسین امتزاج تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.